پیپلز پارٹی کی حکومت تھر کے وسائل کو سب سے پہلے تھر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، امتیاز شیخ
اتوار 19 ستمبر 2021 15:30
(جاری ہے)
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تھر فاو نڈیشن، ڈاکٹر قیصر بنگالی کی سربراہی میں بیس لائن سروے کے اعداد و شمار کی روشنی میں ایک جامع ترقیاتی منصوبہ، مرتب کرے گی اور سروے کی روشنی میں علاقے میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، نکاسیِ آب، روزگار کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرنے اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھر فائو نڈیشن اس سروے کی بنیاد پر ڈاکٹر قیصر بنگالی کی زیرنگرانی جامع ترقیاتی پلان اگلے دس ہفتوں میں صوبائی وزیر توانائی و چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی)کو پیش کرے گی۔اس موقع پر وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ اسلام کوٹ کو اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (Sustainable Development Goals ) کے لحاظ سے ماڈل تعلقہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تھر کے وسائل کو سب سے پہلے تھر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ جہاں تھر کے معدنی ذخائر سے پورے ملک میں اجالے ہوں اور روشنی پھیلے وہیں تھر کے عوام بھی ترقی کے اس عمل میں اپنے جائز حق سے محروم نہ رہنے پائیں اور پائیدار استفادہ حاصل کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.