پنجاب پولیس کی پیشہ ور اور گداگر مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری، ایک ہفتے کے دوران 1430مقدمات درج ،1495 کو گرفتار کیا
پیشہ ور گداگر نظر آنے پر 15پر اطلاع کریں،برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس، عوام اور میڈیا کا تعاون ضروری ہے‘ ڈی آئی جی آپریشنز
اتوار 19 ستمبر 2021 17:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن نی325 مقدمات درج کرکے 328 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 320 مرد اور 8 عورتیں شامل ہیں، اسی طرح کینٹ ڈویژن نی179مقدمات درج کرکی191ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 183مرد اور8عورتیں شامل ہیں۔
سول لائن ڈویژن نے 299 مقدمات درج کرکے 303 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 269مرد اور 34 عورتیں شامل ہیں۔ صدر ڈویژن نے 224 مقدمات درج کرکی241ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 226 مرد اور15عورتیں شامل ہیں۔اقبال ٹاؤن ڈویژن نی180 مقدمات درج کرکے 201ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 195مرد اور6 عورتیں شامل ہیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 223 مقدمات درج کرکی231ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 221مرد اور10عورتیں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مزیدکہا کہ لاہورپولیس کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی اتنے پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور گداگر مافیا کے خلاف یہ سپیشل مہم دوسرے ہفتے میں بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سپیشل مہم کے دوسرے مرحلے میں آج سے پولیس گداگروں کے ہینڈلرز، کنٹریکٹرز اور عدالتوں میں آنے والے ان کے ضامنوں کو گرفتار کرے گی کیونکہ بلا واسطہ طور پر یہی انکی پشت پناہی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گداگری کی خاتمے کے خلاف اس کریک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں کو تعاون انتہائی ضروری ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ جہاں بھی پیشہ ور بھکاریوں کو دیکھیں تو فوری پولیس کو 15پر اطلاع دیں، لاہور پولیس فوری رسپانس کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائے گی اور شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے تعاون سے اس برائی کے جڑ سے خاتمے کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.