قوانین میں نرمی، مسجد نبوی جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی گئی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلامیہ
ساجد علی پیر 20 ستمبر 2021 10:19
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا ، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی ، جس کے لیے شہریوں کا کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے جب کہ صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً ڈیڑھ سال بعد آب زمزم کے کولر دوبارہ رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی منظوری حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے ، جس کے تحت مسجد کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولر واپس رکھے جا رہے ہیں ، مسجد نبوی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی سے اٹھالئے گئے زمزم کے کولروں کو تمام تر احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ واپس رکھا جارہا ہے ، کیوں کہ اب حالات قابو میں ہیں اور ملکت کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین بھی لگوا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زمزم کے کولروں کی واپسی کے دوران صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے قائم کردہ زمزم کی لیبارٹری پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے ، یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس ہے اور یہاں خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہوں سے پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.