افغانستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد

قومی ٹی وی پرآئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہی: سابق میڈیا منیجر افغان کرکٹ بورڈ ابراہیم مومند

پیر 20 ستمبر 2021 23:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (ا?ئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ا?ئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ا?ئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹویٹ میں بتایا کہ ’طالبان نے قومی ٹی وی پرا?ئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے‘۔

اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’افغان سپورٹس چینل ا?ر ٹی اے سپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے‘۔اس حوالے سے طالبان کے ترجمان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔