Live Updates

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ

منگل 21 ستمبر 2021 16:21

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار، سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ..
لندن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرکرکٹ کے مداحوں نے غصے اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’انگلینڈ‘ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ‘ ور اسی متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کرتے رہے ۔ آن لائن میگزین خلیج میگ نے لکھا کہ پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کے لیے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔انگلینڈ کے انکار سے کسی کو ورلڈ کپ بانوے کی یاد آگئی،جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی تھی۔کسی نے کہا کہ آئی سی سی میں دو گروپ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو کرکٹ کیلئے اچھا نہیں۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اگرپاکستان ایک محفوظ ملک نہ ہوتا تو یہ ایسے کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات