المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے گریس پبلک اسکول سعیدآبادبلدیہ ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 21 ستمبر 2021 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) قلندر وِنگ پاکستان رینجرز کے زیراہتمام المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے گریس پبلک اسکول سعیدآبادبلدیہ ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں500 سے زائد افراد نے استفادہ کیا اورمریضوں کوفری ادویات بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈرقلندر بریگیڈیئر پرویز، وِنگ کمانڈر قلندر ونگ کرنل علی موسیٰ،المصطفیٰ کے ٹرسٹی محمد فرحان اشرفی اورملک عبد الغفار سعیدی نے کیمپ کا دورہ کیا۔

سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم نے کہاکہ مہنگائی کے اس دورمیں اس طرح کے کیمپوں کے انعقادکوخوش آئنداقدام قراردیا۔انہوںنے کیمپ میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اوررینجر زکے جوانوں کی خدمات کو سراہا اورانہیں دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :