کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت امن وامان ،غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کا متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب ،دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال ایف آئی اے اور نادرہ کی ٹیمیں بارڈر پر کریںگی ،غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی ایف سی، لیویز اور پولیس بھی کریںگی تذکرہ/رہداری رکھنے والے غیرملکیوں کو صرف چمن بارڈر تک ہی محدود کیا جائیگا

منگل 21 ستمبر 2021 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت امن وامان اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی پولیس، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین اور چمن بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کریں افغانستان سے آنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال ایف آئی اے اور نادرہ کی ٹیمیں بارڈر پر کریںگی جبکہ غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی ایف سی، لیویز اور پولیس بھی کریںگی تذکرہ/رہداری رکھنے والے غیرملکیوں کو صرف چمن بارڈر تک ہی محدود کیا جائے گا انہیں چمن شہر اور دیگر علاقوں کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ غیر ملکی کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرینگے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ غیر ملکیوں کو پناہ دینے والے یا ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکیوں کو پناہ اور نہ ہی کسی قسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں اس سلسلے میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی غیر ملکی یا پناہ دینے والوں کی اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے اجلاس میں کہا گیا کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں لہذا عوام اس سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں بعد ازاں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت شہر میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے سروس لائن اور دیگر امور سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل، ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پی ٹی سی ایل کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل یا کوئی اور ادارہ شہر میں سروس لائن بچھانے یا روڈ مرمت کے لیے ٹائم لائن مقرر کیا جائے گا مقررہ ٹائم لائن سے تاخیر پر متعلقہ ادارے کو بھاری جرمانہ کا سامنا ہوگا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں کسی بھی روڈ پر کام کے لیے متعلقہ محکموں کوہر روڈ کیلئے علیحدہ علیحدہ این او سی جاری گی جائے گی تاکہ کام کے ساتھ ساتھ مرمت بھی جلد از جلد کی جا سکے جس سے لوگوں اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سروس لائن کے حوالے سے ایک جامع سروے کرکے مفصل رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ کام کے ساتھ ساتھ مرمت بھی جلد از جلد کیجاسکے جس سے لوگوں اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سروس لائن کے حوالے سے ایک جامع سروے کرکے رپورٹ مرتبکی جائے تاکہ دوران کام اور مستقبل میں اس رپورٹ سے استفادہ حاصل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکج میں آنے والی سڑکوں پر سروس لائن کی منتقلی اور تنصیب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تواتر سے اجلاس منعقد کریں۔