برطانوی ہائی کمشنر بھی انگش کرکٹ بورڈ کے فیصلے کیخلاف بول پڑے
پاکستان محفوظ ملک ہے، برطانوی سفارت خانے نے سیکورٹی کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا: کرسچن ٹرنر
محمد علی منگل 21 ستمبر 2021 20:13
(جاری ہے)
تاہم اب یقین دلاتا ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کیلئے مل کر کام کریں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کالمسٹس نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر اپنے ہی ممالک کے کرکٹ بورڈز کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔ کرکٹ کے کالم نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان صحیح ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس کے ساتھ غلط کیا، کالم نگاروں نے اپنے اپنے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اختیار کیے جانے والے دوہرے معیار کو بھی نشانہ بنایا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو پر کالم نگار جارج ڈوبیل نے لکھا کہ ’انگلش کرکٹ بورڈ منافقت اور دوہرے معیار سے تیزی سے اپنے دوستوں کو کھو سکتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے کے فوری بعد برطانیہ میں ٹرک سے عام لوگوں کو جان بوجھ کر کچلنے کا واقعہ پیش آیا لیکن پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہوا، کوئی ٹیم واپس نہیں گئی اور ایونٹ مکمل ہوا۔ جارج ڈوبیل نے لکھا کہ اگر زندگی لیسٹر اور لندن میں ضروری ہے تو لاہور اور لاڑکانہ میں بھی اتنی ہی اہم ہے‘۔ ادھر نیوزی لینڈ کے معروف کالمنسٹ مارک ریزن نے بھی کیوی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے لکھا کہ ’کیوی بورڈ نے اچھے بھلے دورے کا بیڑا غرق کر دیا، پاکستان کا غصہ جائز ہے۔ انھوں نے مزید لکھا تمام معاملے میں غلطی ڈیوڈ وائٹ کی ہے، پاکستانی وزیراعظم یقین دہانیوں کو رد کرنے پر خوش نہیں ہوں گے، عمران خان نے کیوی ہم منصب سے بات کرکے کوئی غلطی نہیں کی، یہ عالمی سطح پر ہونے والا ایک واقعہ ہے‘۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
-
پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست، چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.