جسٹس منصور علی شاہ کی معذرت،عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں نظر ثانی درخواستیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا

بدھ 22 ستمبر 2021 13:05

جسٹس منصور علی شاہ کی معذرت،عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں نظر ثانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں نظر ثانی درخواستیں سننے والا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس منصور علی شاہ کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔ بدھ کو یہاں دور ان سماعت وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکیل تبدیل کی اجازت نہیں دی تھی ،عطاء الحق قاسمی کیس میں خود دلائل دینا چاہتے ہیں عدالت عطاء الحق قاسمی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دے ۔

(جاری ہے)

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں کر رہے تو حکم نہیں دے سکتے ۔وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ نمبر لگانا انتظامی کام ہے ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ انتظامی کام ہے تو انتظامی طور پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دیتے ہیں ،آفس بتا رہا ہے درخواست پر عطاء الحق قاسمی کے دستخط بھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عطاء الحق قاسمی دفتر سے رابطہ کرکے اعتراض ختم کردیں نمبر لگ جائے گا ،عدالت نے بینچ تبدیلی کیلئے فائل چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دی۔