والدین اپنے نونہالوں کے روشن کل کے لئے انہیں ہرصورت پولیو کے قطرے پلائیں ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 ستمبر 2021 16:17

والدین   اپنے نونہالوں کے روشن کل کے لئے انہیں ہرصورت پولیو کے قطرے ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) ضلع نارووال میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز 5پانچ سال سے کم عمر کے1لاکھ 11ہزار 73 جبکہ مجموعی طورپر دو دنوں میں 2لاکھ 23ہزار 91بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلادیے گئے ہیں اور مقررہ ہدف باآسانی مکمل کرلیاجائے گا،پولیوموبائل ٹیمیں پوری جانفشانی سے کام کررہی ہیں۔فوکل پرسن ڈاکٹر محمدطارق نے یہ بات  ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان کو انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں ہر قسم کی معذوری سے بچانے کے لئے مہم کو ہرصورت کامیاب بنانا ہوگا،انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کے روشن کل کے لئے انہیں ہرصورت پولیو کے قطرے پلائیں اور اس سلسلہ میں پولیو موبائل ٹیموں سے مکمل تعاون کریں،پولیو مہم کے دوسرے روزبھی ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے مختلف یونین کونسلز ودیگرمقامات پر دورہ کرتے ہوئے ٹرازنٹ ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ویکسی نیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد جاوید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ،ڈی ایس وی مجاہد علی ودیگر اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :