اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، برٹش ایئرویز نے مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا

لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد ائیرپورٹ پر مسافر بے یارو مددگار موجود ہیں، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 ستمبر 2021 18:31

اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، برٹش ایئرویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22ستمبر 2021) اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہو گئی، ایئرپورٹ پر برٹش ایئرویز نے مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں مسافر کے انتقال کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی جس کے بعد طیارے میں خرابی پیدا ہوئی تو ایئرلائن نے مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔

(جاری ہے)

برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔

مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہآئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا ہے، بھوکے پیاسے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بچے اور مریض بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ برٹش ائیرویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی تھی۔پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق طیارے کے عملے نے خاتون کی طبیعت اچانک بگڑنے پر تاشقند ایئر پورٹ پر ڈاکٹر اور ایمبولینس طلب کی، تاہم خاتون دل کے دورے کو سہہ نہیں پائیں اور انتقال کر گئیں۔

متعلقہ عنوان :