آر ڈی اے نے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ دفاتر کو مسمار کر دیا اور پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ دفاتر کو سر بمہر کر دیا
بدھ 22 ستمبر 2021 18:38
(جاری ہے)
ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے نے کہا کہ سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسس جاری کر دیے ہیں۔
ایم پی اینڈ ٹی ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کا عملہ بشمول سپرنٹنڈنٹ سکیم، سکیم انسپکٹر اور دیگر نے متعلقہ تھانہ پولیس کی مدد سے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) بھی درج کرا دی ہیں۔ ان جائیدادوں کا مالکاں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ دفاتر چلا رہے تھے۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ عام لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مفاد میں کسی غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت کو آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسے آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، ان کی ترقی و بکنگ اور سائٹ دفاتر، غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئی ای ایس سی او)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں خدمات نہ دیں کیونکہ ان کی حیثیت غیر قانونی ہے۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.