اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی کی عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور عبدالسلام حنفی سے ملاقاتیں، انسانی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے پر گفتگو

بدھ 22 ستمبر 2021 22:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ڈیبورا لیونز نے افغانستان میں افغان رہنما عبداللّٰہ عبداللّٰہ اورنائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انسانی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں جامع حکومت کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیبورا لیونز اورنائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کے درمیان ملاقات میں افغان عوام کو درپیش مشکل ترین مسائل کے حل کے لیے مشترکہ بنیاد کے قیام پر بات کی گئی