وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، امین الحق
بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کا اہم موٹو ہے، وفاقی وزیر
بدھ 22 ستمبر 2021 22:24
(جاری ہے)
سید امین الحق نے کہاکہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کا اہم موٹو ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت آئی ٹی ملک کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔سی ایس فرسٹ ایک آفیشل گوگل پروگرام ہے۔ وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے پروگرام کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے کمپیوٹر پروگرامنگ و کوڈنگ کے طریقہ کی آگاہی دینا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارتیں سکھانا ہے۔سی ایس فرسٹ پروگرام کے فیز ون اور ٹو میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، میانوالی، فیصل آباد اور کوئٹہ میں ٹیلی کام فاونڈیشن سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.