امریکا فرانس کشیدگی، دونوں ملکوں کے صدور کا رابطہ،دونوں صدور بہتر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر رضامند

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) امریکا اور فرانس کشیدگی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فون پر بات چیت کے بعد فرانس نے اگلے ہفتے اپنا سفیر واپس واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں صدور بہتر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے معاہدہ توڑ کر امریکا سے آب دوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد فرانس نے ناراض ہو کر امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلوا لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :