ڈی پی او لیہ سید علی رضا کا تھانہ جات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کےلٸے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری ، ڈی پی او لیہ نے تھانہ فتح پور اور تھانہ چوک اعظم کا وزٹ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 ستمبر 2021 17:41

ڈی پی او لیہ سید علی رضا کا تھانہ جات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کےلٸے ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 23 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) تھانہ جات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لٸے ڈی پی او لیہ کی جانب سے تھانہ جات کے وزٹ کا سلسلہ جاری ، ڈی پی او لیہ نے تھانہ فتح پور اور تھانہ چوک اعظم کا وزٹ کیا،ڈی ایس پی کروڑ طاہر شبیر,ڈی ایس پی چوبارہ فرحت رسول ،ایس ایچ او تھانہ فتح پور عدنان شہزاد ,ایس ایچ او چوک اعظم ضیغم عباس و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے،ڈی پی او نے تھانہ حوالات ،فرنٹ ڈیسک ،وائر لیس روم و دیگر حصوں کا معائنہ کیا ،سید علی رضا تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملے اور ان کا مسئلہ دریافت کیا ،پورے انہماک کے ساتھ ان کا مسئلہ سن کر ڈی پی او نے ایس ایچ او کو فوری حل کےلئے احکامات جاری کیے ،ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے ،خواتین اور بزرگ شہریوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،کسی بے گناہ شخص کو غیر قانونی طورپر پولیس حراست میں ہر گز نہ رکھا جائے ،ڈی پی او لیہ نے تھانہ جات میں ہونے والے تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملہ کو کہا کہ معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :