Live Updates

جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف

جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:14

جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس پر ان کی تعریف کی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو روایتی انداز میں قوالی کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے راحٹ فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ اصل براہ راست پرفارمنس ایسی ہی ہوتی ہے۔انہوں نے مختصر جملے میں تصدیق کی کہ گلوکار نے ان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر پرفارمنس کی اور ساتھ ہی انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

(جاری ہے)

جمائما گولڈ اسمتھ ان دنوں لندن میں اپنی پروڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مذکورہ فلم کے سیٹ کی دو دن قبل ہی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں لندن میں لاہور کو دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما خان لندن میں ہی لاہور کے مناظر کا سیٹ تیار کرکے وہیں فلم کی شوٹنگ شروع کی، مذکورہ فلم کے لیے چند دن قبل ہی انہوں نے پاکستانی انداز کے رکشے کے لیے بھی لوگوں سے مدد مانگی تھی کہ برطانیہ میں انہیں رکشہ فراہم کیا جائے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔مذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہی واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات