پابندی کے باوجود کابل میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

اتوار 26 ستمبر 2021 14:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پابندی کے باوجود ایئر پورٹ روڈ کے قریب شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

علاقے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں فضا میں گولیوں کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں اور فائرنگ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد ملک میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔