پی آئی اے کے عملے کی دیانتداری فرض شناسی ، پندرہ لاکھ روپے مسافر کو واپس کر دیئے

مسافر کا 9ہزار سے زاید امریکی کرنسی ، پاسپورٹ اور دستاویزات واپس ملنے پر خوشی کا اظہار

اتوار 26 ستمبر 2021 17:20

پی آئی اے کے عملے کی دیانتداری فرض شناسی ، پندرہ لاکھ روپے مسافر کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے کی دیانتداری فرض شناسی کی مثال قائم کردی ،پی آئی اے عملے نے کراچی آنے والے مسافر کو 15 لاکھ روپے زائد مالیت کے 9 ہزار 200امریکی ڈالر کی رقم واپس کردی،مسافر پی آئی اے کی پرواز PK369 کے زریعے اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا ،مسافر جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا ، یاد آنے پر مسافر نے فوری پی آئی اے حکام کو بیگ بھول جانے سے متعلق آگاہی دی،مسافر کے بیگ میں غیر ملکی کرنسی سمیت پاسپورٹ سمیت اور اہم قیمتی سامان تھا،پی آئی اے کے عملے نے فوری تلاش شروع کی اور مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان لوٹا دیا ،مسافر اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز PK369 سے کراچی پہنچا ،مسافر نے 9ہزار سے زاید امریکی کرنسی ، پاسپورٹ اور دستاویزات واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے عملے کو جیسے بیگ کھونے کی اطلاع دی بیگ کی تلاش شروع کی، سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے عملے کو ایمانداری پر شاباشی دی