ایمریٹس ایئر لائن کا آئندہ دو ماہ میں A380 جہازوں کے سفری نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان

پیر 27 ستمبر 2021 16:48

ایمریٹس ایئر لائن کا آئندہ دو ماہ میں A380 جہازوں کے سفری نیٹ ورک کو وسعت ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) دنیا بھر میں سفری پابندیوں کے تسلسل میں نرمی آنے پر ایمریٹس ایئر لائن نے اکتوبر اور نومبر میں اپنے توسیعی مقامات کے لئے اپنے فلیگ شپ A380 جہازوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے، نومبر کے اختتام تک ان جہازوں سے سفری خدمات فراہم کرنے والے مقامات کی تعداد 27 ہو جائے گی جو اس وقت 16 ہے۔ ایمریٹس ایئر لائن کی طرف سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق   ایئرلائن بتدریج اور ذمہ دارانہ انداز سے مقبولیت کے حامل اپنے جہازوں کو سفری طلب سے ہم آہنگ کر رہی ہے، نومبر تک A380 جہازوں کے نیٹ ورک میں 11 مقامات کے اضافہ کے ساتھ پروازوں کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

اگلے 6 ہفتوں میں ایمریٹس اپنے خصوصی A380 جہازوں کی پسندیدہ سہولیات بحال کریں گے اور ایمسٹرڈیم، بارسلونا، ڈوسیلڈورف، ہیمبرگ، جوہانسبرگ، میڈرڈ، میلان، ریاض (حکومتی منظوری سے مشروط)، ساؤ پاؤلو اور زیورخ جیسے مقبول تفریحی اور کاروباری مقامات کے سفر کے لئے A380جہازوں کو بحال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایمریٹس اپنے A380جہازوں کے نیٹ ورک کا نیا روٹ بھی متعارف کرائے گا جہاں اس سے پہلے دنیا کے سب سے بڑے کمرشل جہازوں کی جانب سے کبھی سفری خدمات پیش نہیں کی گئیں۔

اس فلیگ شپ جہاز سے استنبول کی شیڈول پرواز1 اکتوبر کو آپریٹ کی جائے گی اور یہ ترکی میں A380جہازوں کے حوالے سے اپنی نوعیت کے پہلے آپریشنز بن جائیں گے۔ A380 جہازوں کے دنیا کے سب سے بڑے آپریٹر کے طور پر ، ائیرلائن کے A380 جہازوں کے بیڑے میں مجموعی جہازوں کی تعداد سال کے اختتام تک 118 تک جاپہنچے گی جن میں 4 کلاس کنفگریشن میں پریمیئم سیٹس کے ساتھ چھ جہاز شامل ہیں۔

ایئرلائن اس وقت 120 سے زائد شہروں میں سفری خدمات فراہم کررہی ہے جو اسکے عالمی وبا سے قبل مقامات کا 90 فیصد بنتے ہیں اور اس کا منصوبہ ہے کہ سال کے اختتام تک A380جہازوں کی 70 فیصد تعداد کو فعال کیا جائے گا۔ ایمریٹس سفری طلب بڑھنے پر اپنے عالمی نیٹ ورک کے آپریشنز میں وسعت لارہا ہے جس میں دیگر مقامات پر خاص قوموں اور ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کے لئے قرنطینہ سے محفوظ داخلہ کی سہولت میسر ہے۔

دبئی میں جولائی 2020ء میں سفری بحالی کے ساتھ 4 ملین سے افراد کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور ایکسپو 2020ء دبئی کی چند دن کی دوری پر یہ شہر دنیا کے سب سے اجتماع میں آنے والے افراد کا خیرمقدم کرنے کی تیاریاں کررہا ہے جس میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے خصوصی پروگرامز، انٹرٹینمنٹ، ورک شاپس اور لائیو شوز کے ساتھ ساتھ کنٹری پویلین اور مستقبل کے نئے مناظر کی جھلک دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔