میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر نامزد کردیا گیا

پیر 27 ستمبر 2021 20:55

میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر نامزد کردیا گیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) میرواعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر نامزد کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے اس فیصلے کا اعلان میرواعظ سے ملاقات کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فضلی نے گزشتہ دنوں کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کو مدعو کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلنے والے دیگر علاقائی ملکوں کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :