چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس

لاہور میں صفائی کے انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا

منگل 28 ستمبر 2021 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، ایڈیشنل کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں لاہور میں صفائی کے انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے کہاکہ صفائی کے مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے۔

صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے شہروں کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :