فیسکو کے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے20بچوں کی مختلف عہدوں پر تعیناتیاں ، تقرر نامے جاری

منگل 28 ستمبر 2021 13:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے فیسکوملازمین کے20بچوں کومختلف عہدوں پر ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے تقرر نامے جاری کردیئے ہیں ۔  جس کے مطابق نئے بھرتی ہونے والوں میں فیصل حیات کو اکاؤنٹس اسسٹنٹ، محمد ذیشان یو ڈی سی، فیصل ندیم گیٹ کلرک، واصف اصغر ایس ایس او ٹو، سہیل اکرم اکاؤنٹس اسسٹنٹ، ثنا منیر گیٹ کلرک، بلال یاسین کمرشل اسسٹنٹ، زین حسن یو ڈی سی، وسیم شہزاد سٹاک کلرک، محمد سمیع ہیلپر ایم اینڈ ٹی، محمد وقاص اے ایل ایم، بشارت علی ایل ایس ٹو، عاقب جاوید جے ایس کے، محمد مزمل یو ڈی سی، خوشی محمد اے ایل ایم، ارسلان اشرف اے ایل ایم، عزیر احمد یو ڈی سی، مستنصر اقبال کمرشل اسسٹنٹ، محمد ارسلان محمود ایس ایس او ٹو اور خرم مسیح کو بطور سنٹر ی ورکرتعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک تقریب فیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد نے شہید ملازمین کے بچوں میں تقررنامے تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف انجینئر آپریشن محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن، ایڈیشنل ڈی جی ایچ آر اطہر ایوب چوہدری اورڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیرا حمد نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے جبکہ فیسکو کی جانب سے دوران ڈیوٹی چالو لائنوں پر کام کرتے ہوئے شہید ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمت دینے کی درخشاں روایت جاری ہے نیزکمپنی کی بہتری کیلئے اپنے جانیں قربان کرنے والے ملازمین قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں لہٰذا ملک و قوم کی خدمت اور کمپنی کی بہتری کیلئے اپنی جان لڑا دیں اورصارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نئے بھرتی ہونیوالے نوجوان ملازمین پورے جذبہ کے ساتھ خدمت خلق کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں۔انہوں نے نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کو تاکید کی کہ زندگی میں فرائض کی ادائیگی کو ہمیشہ فوقیت دیں اور نیک نامی کمانے سمیت یاد رکھیں کہ آپ لوگ اپنے مرحوم والدین کی وجہ سے بھرتی کیے گئے ہیں۔