سعودی ائیر ڈیفنس نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کاجازان کی جانب داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا،عرب اتحاد

بدھ 29 ستمبر 2021 11:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے شاہی ائر ڈیفنس یوننٹس نے خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بارودی ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔سعودی عرب کے دفاعی نظام نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے جازان کی جانب داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

یمن میں سرگرم عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاع نے کامیابی سے ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی سرزمین پر داغا جانے والا میزائل بھی جمعرات کے روز تباہ کیا تھا۔عرب اتحاد کے بیان میں بتایا گیا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں یمن کے اندر موجود ان حملوں کے ماخذ کو ہر ممکن طور پر نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ان حملوں کے سلسلے کو ختم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سعودی شہری املاک کو نشانہ بنانے کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی دو کشتیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے حملے سے قبل ہی الصلیف گائوں کے قریب ان کشتیوں کو تباہ کر دیا تھا۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا بحر احمر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارت اور جہاز رانی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔