Live Updates

مریم نواز کی فیصلہ کالعدم کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا

مریم نواز اپیل میں فریش گرائونڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لے سکتی ہیں، رجسٹرار آفس

منگل 5 اکتوبر 2021 16:42

مریم نواز کی فیصلہ کالعدم کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کی متفرق درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مریم نوازکی درخواست پر 2 اعتراض کر دیئے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی۔

رجسٹرار آفس نے بتایا کہ مریم نواز اپیل میں فریش گرائونڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لے سکتی ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے مریم نواز کی متفرق درخواست پر اعتراضات سے متعلق ان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔مریم نواز کی متفرق درخواست (آج) بدھ کو اسپیشل بینچ کے سامنے اعتراضات کے ساتھ مقرر ہو گی،خصوصی بینچ میں جسٹس عا مر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنیکے لیے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی گئی ہے۔مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات