سید ہادی شاہ میموریل شوٹنگ بال فیسٹیول میچ آج سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کا ٹاکرہ ہوگا

سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی حصہ لیںگے

جمعرات 7 اکتوبر 2021 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) سید ہادی شاہ میموریل شوٹنگ بال فیسٹیول میچ آج(جمعہ)سہہ پہر 3بجے ،فاطمہ جناح پارک دیپالپور میں کھیلا جائیگا ،سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جس میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی حصہ لیں گے سندھ کی ٹیم امیر علی ابڑیجو ،ڈاکٹر قیصر جتوئی ،سید محمد علی شاہ ،محبوب علی سولنگی ،اعجاز احمد قریشی ،عامر عباس پنوں ،صدام حسین ،قیصر علی بھٹی ،منیر احمد ،سید فضل عباس اور اسرار گیلانی جبکہ پنجاب کی ٹیم میں استاد نذیر احمد ،علی عباس ،محمد خالد ،ریاض احمد ،محسن علی چھینہ ،محمد اعظم ،محمد غیاث ،طارق مٹھو ،محمد یوسف ،نواب چڈھر شامل ہونگے میچ میں ریفریز کے فرائض حاجی اجمل فاروق باجوہ جبکہ کمنٹریٹرز کے فرائض ڈاکٹر محمد حیات بلبل انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری عظمت اللہ گوندل ،پارلیمانی سیکریٹری زراعت پنجاب لالہ طاہر محمود رندھاوا،سابق ایس پی ٹریفک ملک محمد ظفر اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی محمد یوسف ہونگے جو اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔