ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستانی شوٹرز کی شاندار کارکردگی

خواتین ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں لیفٹیننٹ سبرینا بشیرکا سلور میڈل،مردوں کی کیٹگری میں لیڈنگ میرین امین اللہ نے چاندی، سپاہی امیر فاروق نے کانسی کا تمغہ جیتا،ٹریپ مکس میں پاک فوج نے سلور،کانسی کے تمغے حاصل کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:07

ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ ، پاکستانی شوٹرز کی شاندار کارکردگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2021ء ) 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں جاری ہے ، مرد اور خواتین کے مقابلوں میں روس، پاکستان اور سری لنکا نے میڈلز جیت لیے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلے لاہور گیریژن میں جاری ہیں، شوٹنگ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے مختلف کیٹگریز میں مقابلے ہوئے، خواتین ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں روس کی وارنٹ آفیسر اناستسیا کرخملوف نے گولڈ میڈل جب کہ پاک فوج کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے سلور میڈل اور سری لنکن لانس کارپورل ندیشہ دامنی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی کیٹگری میں روس کے میجر الکسی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کے لیے لیڈنگ میرین امین اللہ نے سلورمیڈل جب کہ سپاہی امیر فاروق نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ٹریپ مکس میں روسی ٹیم نے گولڈ میڈل، پاکستان فوج کی ٹریپ مکس ٹیموں نے سلور اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔