چینی صدر اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، چینی وزارت خا ر جہ

بدھ 13 اکتوبر 2021 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کل جمعرات کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب کریں گے۔