ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایک دن ناکافی ہے، میشا شفیع

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:15

ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ایک دن ناکافی ہے، میشا شفیع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) گلوکارہ میشا شفیع کا ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی سطح پر منائے جانے والے ایک دن کے بارے میں کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک دن ناکافی ہے۔میشا شفیع نے انسٹا گرام پر ذہنی صحت کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں، ذہنی صحت کے حوالے سے عالمی دن آیا اور چلا گیا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کے لیے ایک دن نامزد کرنا احمقانہ ہے۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’ان کا یہ دن کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں تھا جبکہ انہیں پچھلے کچھ ہفتوں سے ذہنی صحت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھا۔‘میشا شفیع نے مزید لکھا کہ ’کسی کے لیے بھی ذہنی صحت کے بارے میں بتانا ناممکن ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کو جو آپ کو آن لائن دیکھ رہے ہوں۔ ‘گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ناقدین کی بکواس تو جاری رہتی ہے اور انہیں ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’وہ اب صرف اپنے چند قریبی اور قابلِ اعتبار لوگوں سے بات کرتی ہیں، اور یہی مشورہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی دیا کہ ایسے لوگوں سے بات کریں جو قابلِ اعتبار ہوں‘۔