امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی قرضوں کی حد میں480 ارب ڈالر اضافے کے بل پر دستخط کردیئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:52

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی قرضوں کی حد میں480 ارب ڈالر  اضافے کے بل ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی قرضوں کی حد میں480 ارب ڈالر  اضافے کے بل پر دستخط کردیئے جس کے نتیجے میں امریکی حکومت کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے  مزید قرضے لینے اور پہلے سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی  کی اجازت مل گئی۔ اس بل کی منظوری امریکی سینیٹ نے ایک ہفتہ قبل جمعرات کو دی تھی جبکہ ایوان نمائندگان نے سخت بحث مباحثے کے بعد  گزشتہ جمعرات کو دی ۔

(جاری ہے)

  قبل ازیں امریکی وزارت خزانہ نے خبر دار کیا تھا کہ بل منظور  نہ ہونے کی صورت میں امریکی حکومت 18 اکتوبر کے بعد نہ تو پہلے سے لئے گئے قرضے واپس کر سکے گی اور نہ ہی نئے قرضے لے سکے گی  اور یہ صورتحال ملکی معیشت کی تباہی کے مترادف ہو گی جس کے اثرات دنیا بھر کے ممالک کی معیشتوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔وائٹ ہائوس کی طرف سے اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈ ن  کے دستخطوں کے بعد اب مذکورہ بل باقاعدہ  قانون بن گیا ہے  اور اس سے آئندہ دسمبر کے اوائل تک حکومت کی مالیاتی  ضروریات پوری ہو جائیں گی تاہم 3 دسمبر کے بعد صورتحا ل ایک بار پھر پیچیدہ ہو سکتی ہے  کیونکہ ممکنہ اخراجات کے تخمینے کے مطابق اس تاریخ تک حکومت کا خزانہ ایک بار پھر خالی ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :