ہزارگنجی میں گزشتہ چند دنوں سے عوام کو گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے ،صدر انجمن تاجران

اور اندرون شہر میں بھی گیس پریشر کی کمی ہیں جوکہ سردیوں آمد کے ساتھ پھر معمول کا سلسلہ بن جائیگا ،رحیم آغا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین ،امردین آغا، بسم اللہ ترین ، حاجی شفیع آغا ، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر اور گیس لوڈشیڈنگ کے عوامی حلقوں اور تاجروں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں اور کہا کہ ہزارگنجی میں گزشتہ چند دنوں سے عوام کو گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے اور اندرون شہر میں بھی گیس پریشر کی کمی ہیں جوکہ سردیوں آمد کے ساتھ پھر معمول کا سلسلہ بن جائیگا اور کہا ہیں کہ جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور تاجروں اور عوامی حلقوں کو سردیوں میں احتجاج پر مجبور نہ کریں اور دیگر حکام بالا سے بھی مطالبہ کیا گیا ہیں کہ اس مسلئہ پر مستقل منصوبہ بندی کریں تاکہ عوام کو مکمل پریشر کے ساتھ قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوں بصورت دیگر ہم گیس پریشر اورگیس لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر ہر قسم کی احتجاج کی حمایت کرینگے اور اس کا حصہ بھی بنے گے