ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:04

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ملک میں کورونا وبا کا زور ٹوٹنے لگا ، مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 26 ہزار 974 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 589 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 893 کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی جبکہ مصدقہ کیسز کی مجوموی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وبا سے مصدقہ اموات کی تعداد28 ہزار 252 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 رہ گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 13 کی حالت تسویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :