
نیب ترمیمی آرڈینس:احتساب عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی حیثیت مسلہ بن گئی
روالپنڈی احتساب عدالت نے نیب قانون کے سیکشن چار میں ترمیم کے بعد مقدمہ نیب کو واپس بجھوادیا
میاں محمد ندیم
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
13:05

(جاری ہے)
گزشتہ ہفتے غلام محبوب اور عابد محمود کی جانب سے دائر درخواست میں دلیل دی گئی تھی کہ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد احتساب عدالت اس معاملے پر سماعت کا اختیار نہیں رکھتی کیونکہ نئے قانون نے نجی فریقین کے درمیان تنازعات کو نیب کے دائرہ کار سے باہر کردیا ہے ملزم کے وکیل عمران شفیق نے نشاندہی کی کہ آرڈیننس کے سیکشن 4 نے احتساب عدالت کے دائرہ کار کو ختم کردیا ہے کیونکہ ذیلی سیکشن ”ٹو سی“ کے مطابق اگر کوئی فرد یا ادارہ لین دین کرتا ہے جو بلاواسطہ یا بلواسطہ سرکاری ادارے سے منسلک نہیں ہے تو وہ احتساب عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا. انہوں نے دلیل دی کہ نئے آرڈیننس کے بعد ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا کیونکہ درخواست گزار اور شریک ملزم کبھی کسی سرکاری ادارے کے ملازم نہیں رہے دوسری جانب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو اس کیس کو چلانے کا اختیار رکھتا ہے کیونکہ ملزم اور اس کی کمپنی نے راولپنڈی کے منصوبے سفاری انکلیو میں فلیٹ کی بکنگ کی مد میں عوام سے کروڑوں روپے حاصل کیے لیکن انہیں فلیٹ دینے میں ناکام رہے. تاہم جج کا موقف تھا کہ کیونکہ صدارتی آرڈیننس کے بعداس طرح کے جرائم این اے او کے دائرہ کار میں نہیں آتے اس لیے عدالت اس معاملے کو آگے نہیں چلا سکتی عدالت نے ریفرنس پراسکیوٹر کو واپس بھیجتے ہوئے کہا کہ اسے کسی دوسری عدالت میں منتقل کریں، پراسیکیوشن نے معاملہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کامران بشارت مفتی کو بھیج دیا جج نے صدارتی آرڈیننس کے سیکشن 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ احتساب عدالت میں ٹرائل کا سامنا کرنے والے محمد عبداللہ نے کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا اس لیے نیب حکام کو چاہیے کہ وہ کیس متعلقہ تحقیقاتی ادارے کو منتقل کریں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.