دنیا کے امیر ترین لوگ خلائی سیاحت پر دولت لٹانے کی بجائے دنیا کی حالت بہتر کرنے پر توجہ دیں.شہزادہ ولیم
خلائی سفرمیں کوئی دلچسپی نہیں‘کرہ ارض کی بہتری کے لیے عالمی راہنماﺅں کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے.برطانوی شہزادے کا انٹرویو
میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:13
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ماحولیات سے متعلق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس ماہ کے آخر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی ہے جسے ماحولیات کے بہت سے ماہرین آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ کا رخ موڑنے کے لئے دنیا کا آخری موقع قرار دے رہے ہیں . شہزادہ ولیم نے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں دنیا کے کچھ ایسے بڑے ذہنوں اور دماغوں کی ضرورت ہے جو اس کرہ ارض کی مرمت کی کوششوں پر مرکوز ہوں نہ کہ ایسے مقام کی تلاش میں مصروف رہیںجہاں مستقبل میں جا کر بسیرا کیا جا سکے ولیم نے جو اپنے والد کے بعد برطانیہ میں بادشاہت کے دوسرے امیدوار ہیں یہ بات اس وقت کہی جب ایک روز قبل 1960 کی دہائی کی مشہور سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز ”اسٹار ٹریک“ کے سابق اداکار نوے سالہ ولیم شیٹنر ایمازون کے بانی جیف بیزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے ایک راکٹ پر مختصر خلائی پرواز کرنے والے دنیا کے معمر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ دنیا کی ارب پتی شخصیات ایلن مسک اور رچرڈ برینسن بھی خلائی سفر سے متعلق اپنے عزائم پر کافی وسائل خرچ کر رہے ہیں. جب شہزادہ و لیم سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایک خلائی سیاح بننا پسند کریں گے تو انہوں نے کہا کہ مجھے اتنی اونچائی میں جانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ولیم نے جو برطانیہ کی رائل ایئر فورس میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیںنے کہا کہ میں نے ایک بار ایک طیارے میں 65 ہزار فٹ تک پرواز کی تھی وہ ایک خوفناک تجربہ تھاکیونکہ یہ کافی زیادہ اونچائی تھی. شہزادہ و لیم نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہو گا اگر ان کے آٹھ سالہ بیٹے پرنس جارج جوکہ اس بارے میں آگاہ ہے کہ وسائل کس طرح کرہ ارض پر اثر انداز ہوتے ہیں ایسے ہی مسائل پر تیس سال تک آواز اٹھانا پڑے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں ان کا مستقبل بنیادی طور پر ہر وقت خطرے میں ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت تکلیف دہ اور پریشان کن صورت حال ہے. شہزادہ ولیم نے عالمی راہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ گلاسکو میں آب و ہوا کے موضوع پر COP26 کے نام سے ہونے والی سربراہ کانفرنس میں ماحول کے تحفظ سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ اس سربراہ اجلاس میں ان مسائل اور ان کے حل پر بہت واضح اور دیانتدارانہ انداز سے گفتگو ہو. واضح رہے کہ اکتوبر کے آخر میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں آب و ہوا پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک سر براہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے اس موقعے پر ولیم اپنی اہلیہ، کیٹ، ڈچز آف کیمبرج کے ساتھ لندن کے الیگزینڈریا پیلیس میں ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گے جس میں پائیدار ترقی سے متعلق پانچ منصوبوں کو ایک ایک ملین پاﺅنڈ کا انعام دیا جائے گا. جیتنے والوں کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی، جس میں کہنہ مشق براڈ کاسٹر ڈیوڈ اٹن بورو، اداکار کیٹ بلینچٹ او ر ورلڈ ٹریٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر، ان گوزی اوکانجو آئیویلا شامل ہوں گے آب و ہوا کے مسئلے پر گلاسکو میں ہونے والا یہ سربراہ اجلاس 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.