محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے‘عمران سکندر بلوچ
شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے اجتناب کریں ‘سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر
پیر 18 اکتوبر 2021 13:15
(جاری ہے)
صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 437,988 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 415,883 مریض مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔
صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9,259 ہو گئی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 7 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,846 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,020 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 7,718,566 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ صوبائیسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 110 جبکہ راولپنڈی میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں 9، ملتان میں 7 جبکہ سیالکوٹ میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5 اور شیخوپورہ اورخانیوال میں 4 چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکپتن اور قصور میں 3 تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں کرونا وائرس کی 1.5 اور فیصل آباد میں 1.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں 1.0 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل اجتناب کریں - سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.