Live Updates

وزیراعظم کی اشاعت اسلام اور مسلمانوں کی نشاة ثانیہ پر بنائی گئی ویڈیو کی تعریف

نوجوانوں کو اس ویڈیو کو سمجھنے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم عمران خان کا بیان

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:50

وزیراعظم کی اشاعت اسلام اور مسلمانوں کی نشاة ثانیہ پر بنائی گئی ویڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے اشاعت اسلام اور مسلمانوں کی نشاة ثانیہ پر بنائی گئی ویڈیو کو سراہا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مختصر وقت میں اس ویڈیو کی تیاری پر اپنی ٹیم کے جذبہ اور لگن کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں عالم اسلام کے آغاز سے عروج اور اس کے زوال کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو اس ویڈیو کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں حضور نبی اکرمﷺ کی قائم کی گئی ریاست مدینہ، اسلامی معاشرہ کے اصولوں اور مسلمانوں کے عروج اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ نشاة ثانیہ کیلئے اقدامات اور زوال کے اسباب کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :