وفاقی وزیر گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹارٹ اپ کی پہلی پوزیشن پرمبارکباد

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:12

وفاقی وزیر گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹارٹ اپ کی ..
اسلام آاد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹارٹ اپ کی پہلی پوزیشن پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائی ٹی ایم نامی اسٹارٹ اپ نے سپر نووا چیلنج فائنل میں انگلینڈ کو مات دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 12 کیٹگریز میں 700 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہوئے، پاکستانی اسٹارٹ اپ نے کریٹیو اکنامی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی، پاکستان میں اسٹارٹ اپس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

امین الحق نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کو برانڈ کرنے کیلئے اسٹارٹ اپس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جدید دنیا سے قدم ملانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں۔امین الحق نے کہاکہ دبئی نمائش میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کو ہر سطح پر سراہا گیا