حکومت نے 30فیصد اور اس سے زائد کسٹم ڈیوٹی کے تحت درآمد ہونے والی 104 اقسام کی گاڑیوں اورا ن کے پرزہ جات کی درآمد پر 7فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) حکومت نے 30فیصد اور اس سے زائد کسٹم ڈیوٹی کے تحت درآمد ہونے والی 104 اقسام کی گاڑیوں اورا ن کے پرزہ جات کی درآمد پر 7فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے ایس آر او جاری کردیاہے جس کے ذریعہ 30سے 100فیصد تک درآمد ہونے والی درآمدی ٹیرف کے تحت 104اقسام کی گاڑیوں ،جیپوں ، ٹرکوں ، موٹر سائیکلوں ، رکشوں ، تین پہیوں والی گاڑیوں کی درآمد پر 7فیصد اضافی ڈیوٹی ریگولیٹری عائد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ایگری کلچر ٹریکٹرز ، روڈ ٹریکٹرز ، سیمی ٹریلرز، سی این جی گاڑیوں ، سائیکلوں ، موٹر سائیکلوں ، سپورٹس موٹر سائیکلوں پر 2فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :