یورپین رہنمائوں کا ماسکو سے روسی اپوزیشن لیڈر کی رہائی کا مطالبہ

روس اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے،صدریورپین پارلیمنٹ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:51

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل نے روس سے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے یہ مطالبہ مقید لیڈر کو یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے انسانی حقوق اور سوچ کی آزادی کے سب سے بڑے ایوارڈ سخاروف پرائز کے لیے نامزدگی کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزپ بوریل نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔دونوں رہنمائوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ الیکسی ناولنی ایک بہادر انسان ہیں جنہوں نے روسی صدر کی کرپشن کے خلاف انتھک جدوجہد کی ۔ان رہنماں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی قیمت انہوں نے اپنی آزادی اور کافی حد تک اپنی زندگی چھین لیے جانے کی کوشش کی صورت میں ادا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :