کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طورخم بارڈر عام افراد کے لیے کھول دیا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طورخم بارڈر عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سفارتخانے کے مطابق پاکستان کا کارآمد ویزا رکھنے والیافغان باشندے پاکستان جا سکتے ہیں۔ ادھر طورخم بارڈر کھٴْلنے کی اطلاع پر افغان عوام نے بڑے پیمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پہلے صرف طلبہ، مریض اور خصوصی اجازت پر پاک افغان بارڈر کراس کرنے کی اجازت تھی۔

متعلقہ عنوان :