چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، جو بائیڈن

فوجی اور سیاسی دبا ئوکے تناظر میں، امریکا تائیوان کے دفاع کا عزم رکھتا ہے،امریکی صدر

جمعہ 22 اکتوبر 2021 11:40

چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، جو بائیڈن
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا جزیرے کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان بظاہر سرکاری پروٹوکول کے برعکس نظر آتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے جزیرہ تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ئوکے تناظر میں، امریکا تائیوان کے دفاع کا عزم رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

چین اور تائیوان سے متعلق امریکا کی جو پالیسی رہی ہے اس تناظر میں بظاہر یہ بیان سرکاری پرٹوکول کے بر عکس ہے۔ صدر جو بائیڈن نے ایک ٹائون ہال تقریب میں کہا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آئے گا، جس نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ئوکی شکایت کی ہے۔اپنے قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے، تاہم وہ اس حوالے سے طویل عرصے سے اس مبہم اسٹریٹیجک پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :