سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:03

سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہوسکی۔ عدالت 2 نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو دلائل کے لیے طلب کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کے روبرو پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا  ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی، سانحہ ماڈل ٹاون کے135 گواہوں میں سے 86 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی اورکالعدم قرار دے۔