سینیٹر مشاہد حسین سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،دووطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

سینیٹر مشاہد حسین سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،دووطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دووطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعہ کو آذربائیجان کے سفیر نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی مشاہد حسین سید نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان ایک عظیم و مظبوط ملک ہے۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے کہاکہ آذربائیجان ہمارا دوست اور برادر ملک ہے،پاکستان دوسرا ملک تھا جس نے آذربائیجان کو تسلیم کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں،پاکستان نے ہمیشہ آزربائیجان کی کھل کر حمایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بطور چیئر مین ڈیفنس و خارجہ کمیٹی میں نے آذربائیجان کی حمایت میں پارلیمان سے قراردادیں منظور کرائی۔آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔