امریکا،والد کے لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی اچھل کود ناظرین کی توجہ کا مرکز

والد مطمئن انداز میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتا رہا ، میزبان بھی بچے کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتا رہا،رپورٹ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:25

امریکا،والد کے لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی اچھل کود ناظرین کی توجہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) امریکا میں والد کے لائیو انٹرویو کے دوران بیٹے کی اچھل کود ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں بچے کو والد کے انٹرویو کے دوران اچھل کود کرتے اور نقلیں اتارتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران والد مطمئن انداز میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتا رہا جبکہ پروگرام میزبان بھی بچے کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتا رہا۔والد کے انٹرویو کے دوران بچے کی اچھل کود کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناصرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :