پنجاب حکومت کا کورونا وائرس ویکسین کی گھر گھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ

25 اکتوبر سے مہم صوبے کے 36 اضلاع میں چلائی جائے گی، ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:16

پنجاب حکومت کا کورونا وائرس ویکسین کی گھر گھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت کا کورونا وائرس ویکسین کی گھر گھر مہم شروع کرنے کا فیصلہ، ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گھر گھر جا کر کورونا وائرس لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت گھر گھر ویکسی نیشن مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گھر گھر مہم شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر حل ہے، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں-گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یوں صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 438,650 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 417,512 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,258 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :