ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:18

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم محمد اللہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن ٹیم کو ڈاسن شنکا لیڈ کریں گے۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں سری لنکا کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست رہی جبکہ بنگلہ دیش نے دو میچ جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔