فیصل آباد میں اب تک35لاکھ7ہزار321شہریوں اور52 ہزار751ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے،ڈی ایچ او

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:12

فیصل آباد میں اب تک35لاکھ7ہزار321شہریوں اور52 ہزار751ہیلتھ ورکرز کوکورونا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک35لاکھ7ہزار321شہریوں اور52ہزار751ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 25 لاکھ24ہزار907شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور9لاکھ82 ہزار414کودوسری خوراک جبکہ29799ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور22952کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرفیصل آبادڈاکٹربلال احمدنے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی335904اوردوسری ڈوز کی223936 خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ اڑھائی سو افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی افراد، شہری اورہیلتھ کیئر ورکرزیہاں سے بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔