غذائی اجزاء کی کمی دور کرنے کیلئے گندم کی جدید اقسام متعارف کرائی گئی ہیں
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:55
(جاری ہے)
موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں خوردنی اجناس میں غذائی اجزاء کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے میگا منصوبوں پر عملدرآمدجاری ہے جس کے ذریعے نہ صرف فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ غذائی عناصر کی کمی دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ایوب زرعی تحقیقا تی ادارہ فیصل آباد کی تیار کردہ گندم کی اقسام میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت اور زنک و آئرن کی بہتر مقدار پائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہپاکستان میں گندم کی فصل سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتی ہے۔ یہ فصل کاشتکاروں کے معاشی استحکام کا باعث بھی بنتی ہے۔ گندم کی فصل کو مزید منافع بخش بنانے کے لئے اس کی فی ایکڑ پیداوارمیں مزید اضافہ نا گزیر ہے۔ امسال گندم کی منظورشدہ اقسام کے10لاکھ بیگ بحساب1200روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں اور مجموعی طور پر1 کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے نمائشی پلاٹ، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ 12 ارب 54 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اور مالی سال 2021ـ22 کے دوران اس منصوبہ کے تحت گندم کی مشینی کاشت کے فروغ کے لئے 50 فیصد سبسڈی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی جدید زرعی مشینری سمیت دیگر زرعی مداخل فراہم کیے جارہے ہیں۔ کاشتکاران سہولیات سے فائدہ حاصل کر کے فی ایکڑ لاگت کاشت میں کمی کریں اور فی ایکڑ پیداوار و منافع بڑھائیں۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکار کھیتی باڑی میں مشینوں کا استعمال بڑھائیں تاکہ پیداواری لاگت میں کمی آئے اور زیادہ رقبہ کاشت ہو اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو۔ گندم سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال اختر حسین منڈھیر،مبارک علی سرور،منور حسین،قیصر سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.