گرین سعویہ پروگرام دوران السودہ میں 10 لاکھ پودوں کی شجر کاری کا اعلان

پروگرام کا مقصد شجر کاری کو مزید وسعت دیتے ہوئے کاربن کے اخراج کم سے کم کرنے کا ہدف مکمل کرنا ہے، السودہ ڈویلپمنٹ

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:20

گرین سعویہ پروگرام دوران السودہ میں 10 لاکھ پودوں کی شجر کاری کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کمپنیوں میں سے ایک السودہ ڈویلپمنٹ نے ایک اہم اقدام کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ السودہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور رجال المع کے کچھ حصوں میں دس لاکھ سے زیادہ درخت لگانے کی تیاری کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شجر کاری کا یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب گرین سعودی انیشی ایٹو فورم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد پودوں کی حفاظت اور ان کی شجر کاری کو مزید وسعت دیتے ہوئے کاربن کے اخراج کم سے کم کرنے کا ہدف مکمل کرنا ہے۔ السودہ میں شجر کاری کے نتیجے میں علاقے میں سیاحت اور پائیدار ترقی کی منزل کے حصول میں مدد مل سکے گی۔یہ اقدام پروجیکٹ ایریا میں شجرکاری اور جنگلات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کے لیے 627 کلومیٹر رقبے پر ایک ملین سے زیادہ مقامی درخت لگائے جائیں گے جس سے علاقے میں ماحولیاتی نظام کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور تجدید جنگلات کے ذریعے دیگر مقاصد کا حصول ممکن بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :