صدر مملکت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

شاباش گرین شرٹس،مکمل صفایا،دس وکٹوں سے میچ جیت لیا،ہمیں آپ پر فخر ہے، عارف علوی کا بیان

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ شاباش گرین شرٹس،مکمل صفایا،دس وکٹوں سے میچ جیت لیا،ہمیں آپ پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک اچھا میچ تھا۔